نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات 27 اگست کو ہو گی

مورخہ: 18 اگست 2022ء

وفاقی وزارت تعلیم کی پالیسی کے مطابق امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا، ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر

نظام المدارس پاکستان

لاہور (18 اگست 2022ء) نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات 2022ء میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دینے کے لئے تقریب 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور ہوں گے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ الحمدللہ نظام المدارس پاکستان نے وفاقی وزارت تعلیم کی منظور کردہ امتحانی پالیسی کے تحت امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا۔ امتحانات میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔ اچھی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں 27 اگست کو تعریفی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام المدارس پاکستان نے علوم دینیہ کی درس و تدریس میں جدت اور ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ نظام المدارس پاکستان کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پونے تین سو سال پرانے نصاب میں اصلاحات کر کے اسے نافذ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top