ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی چوہدری الیاس گجر کی نمازجنازہ میں شرکت

مورخہ: 20 اگست 2022ء

صدر منہاج القرآن نے مرحوم کے بھائیوں، بیٹوں و دیگر سوگواران سے تعزیت کی
چوہدری الیاس گجر اپنے حلقہ احباب میں منہاج القرآن کا حوالہ اور معتبر پہچان تھے: ڈاکٹر حسین محی الدین

Dr Hussain Qadri

لاہور (20 اگست 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صدر پاکستان عوامی تحریک مریدکے چوہدری الیاس گجر کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے برادران محمد عاطف، محمد ساجد، محمد ماجد بیٹے محمد الطاف مدنی، محمد احمد مرسلین، محمد حسن مصطفیٰ اور اہلِ خانہ کے دیگر افراد سے تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندء درجات کے لیے دعا کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری الیاس گجر نے اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مشن کی ترویج میں گزاری، وہ زندگی کے آخری سانس تک مصطفوی مشن سے وابستہ رہے۔ چوہدری الیاس گجر اپنے حلقہ احباب میں تحریک منہاج القرآن کا حوالہ اور ایک معتبر پہچان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم چوہدری الیاس گجر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں ہمیشہ کاربند رہے۔ اللہ رب العزت سے دعاگو ہیں کہ وہ مصطفوی مشن کے اس عظیم سپوت، عاشقِ رسول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں شرق تا غرب پھیلا یہ خاندانِ منہاج القرآن اُن کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

نماز جنازہ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار عمر دراز، چوہدری افضل وڑائچ، محمد طیب ضیاء، شہباز طاہر المکی، خرم نثار قادری، چودھری محمد آصف نمبردار، رانا محمد جمیل، قاری ریاست علی چدھڑ، خالد منہاجین، اظہر مصطفوی سمیت تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، کارکنان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top