ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 19 اگست 2022ء

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزق میں تنگی کا شکار لوگ ضعیف والدین کی خدمت کریں، کیونکہ اللہ کو یہ عمل بے حد پسند ہے اور وہ ایسے بیٹوں اور بیٹیوں سے رزق کی تنگی دور کر دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں پر بھی اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ڈر سے جو شخص گناہ کرنا چھوڑ دیتا ہے سچی توبہ کرتا ہے اللہ کریم اس کو وہاں سے رزق دیتے ہیں جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کر سکتا رزق میں کشادگی کیلئے تقویٰ و طہارت اختیار کریں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں مال خرچ کرتا ہے، غریبوں، محتاجوں کی مدد کرتا ہے اللہ کریم اس کے بدلے میں اس کو مزید رزق عطا فرماتا ہے۔

اس موقع پر جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع میں سینکڑوں لوگ شریک تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کمزور، ضعیف اور ضرورت مندوں کی دعاؤں کی وجہ سے رزق عطا کرتے ہیں۔ ہمیں کمزور طبقات کی تسلسل سے معاونت کرتے رہنا چاہیے اور ان کی دعاؤں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ والدین کی خدمت اور ادب کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کو بوڑھے والدین کی خدمت اتنی پسند ہے کہ اس نے رزق کی فراوانی کو ان کی خدمت سے جوڑا ہے۔ اللہ کریم والدین کی دعاؤں سے رزق میں فراوانی عطاء فرماتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقویٰ یہ کہ انسان ان تمام امور سے خود کو بچا کر رکھے جن سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت سیلاب جیسی آفت سے دوچار ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، صاحبِ استطاعت لوگوں کو چاہیئے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور ان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top