وسائل کا رخ متاثرین سیلاب کی بحالی کی طرف موڑا جائے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 25 اگست 2022ء

قائد منہاج القرآن کی کارکنوں کو متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کی ہدایت
سیلاب اور بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بخشش کی دعا

Resources must spent for flood affecties

لاہور (25 اگست 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حالیہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی تنظیمات و کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان اور منہاج ویلفیئر یو کے و یورپ کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ مخیر حضرات کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ ریلیف ایکٹیوٹیز پلان کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور انتظامی ادارے وسائل اور افرادی قوت کا رخ متاثرین کی مدد اور بحالی کی طرف موڑیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺنے امت مسلمہ کو ایک جسم سے تعبیر کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا سب مسلمان ایک جسمِ واحد کی طرح ہیں۔ اگر اس کی آنکھ دُکھے تو اس کا سارا جسم دُکھ محسوس کرتا ہے اور اسی طرح اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو بھی سارا جسم تکلیف میں شریک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے دکھ درد کو ہر شہری اُسی طرح محسوس کرے جیسے ہم اپنے جسم کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔

Resources must spent for flood affecties

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top