منہاج القرآن کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے ملاقات

مورخہ: 30 اگست 2022ء

وفد نے کالج آف شریعہ کے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں: راجہ یاسر ہمایوں
علم اور امن کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرناہوگا: وفد سے گفتگو
رہنماؤں نے راجہ یاسر ہمایوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بطور تحفہ دیں

Minhaj ul Quran leaders meets Raja Yasi Hamayun

لاہور (30 اگست 2022) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول، عبد الحفیظ چوہدری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر پر مشتمل وفد نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو منہاج یونیورسٹی کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کانووکیشن میں شرکت اور منہاج یونیورسٹی کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی علم اور امن میں ہے۔ مجھے ہمیشہ یہ دیکھ اور جان کو خوشی ہوتی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم اور امن کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ بطور وزیرتعلیم میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سوسائٹی کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین المسالک رواداری و بین المذاہب ہم آہنگی اور فروغ تعلیم کیلئے خدمات کا معترف ہوں۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہوتی ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تہذیب بھی سکھائی جاتی ہے۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا جب تک وہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر نہ رکھے۔

منہاج القرآن کے رہنماؤں نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بطور تحفہ دیں۔ کانووکیشن میں شرکت اور منہاج یونیورسٹی کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Minhaj ul Quran leaders meets Raja Yasi Hamayun

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top