منہاجینز کی شیخ الاسلام کے ساتھ ملاقات کے سلسلہ میں منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

مورخہ: 30 اگست 2022ء

منہاجینز

منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی ملاقات 17 ستمبر 2022ء کو ہو گی۔ منہاجینز کی آن لائن میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے فرید ملت ریسرچ انستی ٹیوٹ کے سکالرز کے ساتھ منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس محمد جواد حامد (نائب صدر منہاجینز و نائب ناظم اعلیٰ ایڈمن) کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں نو منتخب ناظم منہاجینز محمد وسیم افضل قادری، محمد سعید اختر (نائب ناظم اجتماعات)، محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر FMRI) اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 12 منہاجینز اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاجینز کی شیخ الاسلام کے ساتھ ملاقات کے پروگرام کی تیاریوں اور کامیاب انعقاد کے لیے اجلاس کے شرکاء سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ جواد حامد نے کہا کہ ہر منہاجین اپنے سیشن فیلوز اور اپنے حلقہ احباب میں موجود دوسرے منہاجینز کے ساتھ رابطہ کریں اور انہیں پروگرام میں کی شرکت کی بھر پور دعوت دیں۔ منہاجینز کی شیخ الاسلام کے ساتھ ملاقات کے لیے باقاعدہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری کیا گیا ہے۔

دریں اثناء محمد جواد حامد اور محمد وسیم افضل قادری نے کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کالج کے منہاجینز سکالرز کے علاوہ نظامت تربیت میں موجود سکالرز کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاجینز انفرادی اور اجتماعی طور پر اجلاس کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر رانا محمد فاروق، غلام مرتضی علوی، محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود مسعود، علامہ مدثر رسول نوری، ڈاکٹر شفاقت اللہ بغدادی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر تاج الدین کالامی، ڈاکٹر محمد افضل قادری، حافظ ظہیر احمد الاسنادی، محمد یامین، محمد علی قادری اور دیگر منہاجینز سکالرز بھی موجود تھے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری (ناظم منہاجینز)

منہاجینز

منہاجینز

منہاجینز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top