منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے گاؤں پلو خان اور دجال میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
ان کیمپس میں 450 سے زائد مریض خواتین اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کی طرف سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کیطرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس کو سراہا گیا۔
دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مصروفِ عمل ہے اور بے گھر خاندانوں کی آبادکاری تک خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
تبصرہ