چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے وفد کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ
وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا
چیمبر آف کامرس کے وفد نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ڈپٹی چیئرمین کی خدمات کو سراہا
لاہور (18 ستمبر 2022ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور کے نائب صدر حارث عتیق کی قیادت میں چیمبر کے اعلیٰ سطی وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدی قادری سے ملاقات کی۔ نائب صدر حارث عتیق نے وفد کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور فیکلٹی کا دورہ کیا اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خدمات کو سراہا۔
چیمبر کے وفد کو یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منہاج یونیورسٹی نے حال ہی میں حلال سرٹیفکیشن کے ایک نئے تعلیمی پروگرام کا اجراء کیا ہے اس کا مقصد دنیا میں تیزی سے فروغ پذیر حلال انڈسٹری کے لئے کوالیفائیڈ افرادی قوت مہیا کرنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بحری صنعت کے فروغ کے لئے میری ٹائم افیئر کا بھی ایک نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے نئے راستے تلاش کیے جائیں۔ چیمبر آف کامرس کے وفد کو بتایا گیا انتہاء پسندی کے خاتمے، فروغ امن کے لئے بھی الگ سے ڈیپارٹمنٹ قائم کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کا سد باب کیا جاسکے اور اسلام کی اعتدال اور روادری پر مبنی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد میں خواجہ خاور رشید سابق سینئیر نائب صدر، ذیشان خلیل، میاں زاہد جاوید، شیخ ابراہیم، خادم حسین، وقار احمد میاں، حکیم محمد عثمان، یوسف شاہ، راجہ حسن اختر، میاں عمران اصغر سمیت دیگر کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل تھے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔
مرکزی کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا، راشد چوہدری، حاجی محمد اسحاق، نوید بٹ، رانا منظوراحمد خاں، ثاقب بھٹی، فاروق علوی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کو منہاج یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ طارق شیخ، چوہدری محمد افضل گجر، ملک اعجاز احمد، راشد نظیر اور عقیل احمد رانا بھی اس موقع پرموجود تھے۔
تبصرہ