بریڈفورڈ: معروف فنکار آغا ماجد، سردار کمال، سلیم البیلا، شہزاد مٹھو اور شہزاد پپو کا مدینۃ الزہراء کا دورہ

مدینۃ الزہراء

پاکستان کے معروف فنکار سردار کمال، سلیم البیلا، آغا ماجد، شہزاد مٹھو اور شہزاد پپو نے بریڈ فورڈ میں مدینۃ الزہراء کا وزٹ کیا، اس موقع پر مدینة الزہراء کے ہیڈ ایڈمنسٹریٹر حذیفہ الیمانی نے مہمان فنکاروں سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن برطانیہ کے عظیم الشان پراجیکٹ مدینة الزہراء بریڈفورڈ کا تعارف بھی کروایا۔ اس موقع پر انہیں مدینة الزہراء کا تعارفی کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔

وزٹ کے دوران فنکاروں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو سراہا اور مدینة الزہراء کے عظیم الشان پراجیکٹ کی تعمیروکامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے رہنماوں کی جانب سے معزز مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مدینۃ الزہراء

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top