منہاج القرآن لاہور کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات
منہاج القرآن لاہور تنظیم کے ذمہ داران نے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز کیمپ لگائے گئے اور ملینز کا امدادی سامان متاثرین سیلاب کے لیے بھیجا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کی تنظیمات ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں لاہور کے مختلف علاقوں میں مشعل بردار جلوس نکالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور نے مینار پاکستان پر منعقدہونے والی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ کانفرنس میں اہلیان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز میں موثر کردار ادا کرنے پر لاہور تنظیم کے جملہ فورمز کے تمام ذمہ داران کو مُبارکباد بھی دی۔
ملاقات میں رانا نفیس حسین قادری، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، قاری ریاست علی چدھڑ، محسن اقبال، حاجی فرخ، علامہ خلیل حنفی، رانا عتیق الرحمن، حاجی حنیف، افضل بھٹی اور عبد الرحمن بھی موجود تھے۔
تبصرہ