کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ اور سٹاف ممبران کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

cosis

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ اور سٹاف ممبران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بھی موجود تھے۔

نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے قدیم و جدید علوم کو یکجا کر دیا ہے اور آج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں اسلام اور نظریہ پاکستان کی محافظ نسل پروان چڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کالج ہذا کے اساتذہ کو درس وتدریس کے حوالے سے مثالی خدمات انجام دینے پر مبارکباد دی اور طلبہ کو نصیحت کی کہ وقت کی قدر کریں اور زمانہ طالب علمی کے ہر لمحہ کو حصول علم کے لیے وقف کر دیں، نماز پنجگانہ کی ادائیگی یقینی بنائیں اور اور اپنے اخلاق سنواریں، علم عمل کے بغیر بے فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تنگ نظری نہیں توسیع کا دین ہے، نوجوان متشدد رویوں سے دور رہیں، اپنے رویوں میں اعتدال اور رواداری لائیں ۔

اس موقع پر ملاقات میں کرنل (ر) مہدی، ملک مجیب الرحمن، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، شیخ فضل الرحمن، شیخ خالد محمد یمنی، ڈاکٹر ممتاز احمد صدیقی، پروفیسر نواز ظفر، پروفیسر محب اللہ اطہر، رانا اکرم قادری، صابر حسین نقشبندی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی اور جملہ سٹاف ممبران کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز موجود تھے۔

cosis

cosis

cosis

cosis

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top