ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی پروفیسر آف اکنامکس کے عہدہ پر ترقی

Dr hussain mohi ud din qadri

معروف ماہر معیشت، ایک سو سے زائد ریسرچ پیپرز اور کتب کے مصنف منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پروفیسر آف اکنامکس کے عہدہ پر ترقی پا گئے ہیں۔ وہ 2017ء سے سکول آف اکنامکس اینڈ فنانس منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبرز نے پروفیسر کا اعزاز ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top