شیخ الاسلام کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن قضاے اِلٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، إنا لله وإنا إليه راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم بلا شبہ ایک درد مند دل کے حامل، اِنسانیت نوازی کے جذبے سے سرشار اور ہمہ وقت مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے مستعد ہستی تھے۔

مرحوم کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ اوائل دور سے وابستگی تھی۔ وہ گزشتہ چار دہائیوں میں ہمہ وقت مصطفوی مشن کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ گزشتہ ایک عرصے سے کینیڈا میں رہائش پذیر تھے اور وہاں بھی ان کی تحریکی خدمات سنہری حروف میں مرقوم ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے لیے وہ ہمیشہ اپنے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لاتے رہے ہیں۔

میرے ساتھ ان کا بہت گہرا تعلق تھا اور وہ میرے صفِ اَوّل کے معالج تھے۔ طب کے میدان کے منجھے ہوئے اور ماہرِ فن تھے۔ ان کی جلیل القدر خدمات کے اِعتراف میں انہیں ریاستِ پاکستان کی طرف سے ستارۂ اِمتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

ان کی ناگہانی وفات پر قلب و روح مغموم ہیں۔ اللہ رب العزت اُن کی مغفرت فرمائے، اَعلیٰ علیین میں بلند درجات سے نوازے اور تاجدارِ کائنات ﷺ کی شفاعتِ عظمیٰ سے بہرہ یاب فرمائے۔ ان کے اَہلِ خانہ اور دیگر تمام پسماندگان کو رنج و اَلم کی اِس گھڑی میں صبرِ جمیل سے نوازے۔ (آمین)

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اظہار تعزیت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن (سابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی) کے انتقال پر گہرا دکھ اور دلی افسوس ہوا۔ مرحوم مشن کے مخلص و متحرک ساتھی اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی پوری زندگی مخلوقِ خدا کی بے لوث خدمت میں گزری۔ وہ ایک لمبے عرصے سے مشن کے ساتھ منسلک تھے اور تحریک منہاج القرآن کے لیے وہ ہمیشہ اپنے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لاتے تھے۔ اللہ رب العزت ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا اظہار تعزیت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن کا تحریک منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ اپنی پوری زندگی انسانیت اور مصطفوی مشن کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ ان کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت اُن کی بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام اور تاجدارِ کائنات ﷺ کی شفاعتِ عظمیٰ سے بہرہ یاب فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top