ولی خالق اور مخلوق کے قریب ترین ہوتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکی شریف میں خطاب

خواجگان چشت عرس مبارک

آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکی شریف میں حضور سیدنا امامِ حسین علیہ السلام و خواجگانِ چشت کے 99ویں سالانہ عُرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ کے ولی اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق دونوں کے انتہائی قریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام اپنے اعلیٰ اخلاق، روحانی تربیت، اتباعِ قرآن و سنت اور معرفتِ الٰہی کی وجہ سے حیاتِ ظاہری میں رشد و ہدایت کا مظہر ہوتے ہیں۔ اسی طرح دنیا سے پردہ فرما جانے کے بعد ان کے مراقد مرجع خلائق بن جاتے ہیں۔ ان کی درگاہوں سے متلاشیانِ حق کو علم کا نور اور رشد و ہدایت نصیب ہوتی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن کریم میں لفظ ولی 238 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ صوفیائے کرام نے اپنی ساری زندگی خدمتِ اِنسانیت مصروف رہتے ہیں تاکہ معاشرے کو اَخلاقی، مذہبی، سیاسی اور معاشرتی برائیوں سے نجات دلا سکیں۔ آج ہمیں بزرگانِ دین کی زندگیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے لیے وقف کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوفیاء ہمیں رحمانی طریق اللہ رب العزت کے راستے پر چلاتے ہیں۔ وہ ہمیں ظلمت سے نور کی طرف لیکر جاتے ہیں۔ صوفیائے کرام کے پاس مادیت، دنیا و مافیا، جھوٹ، حسد و عناد، شہواتِ نفسانی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی معیت، دوستی اور محبت ملتی ہے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر حسن محی الدین کا آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کومونکی شریف پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
عُرس مُبارک کی تقریب سے پیر سید طیب حسین گیلانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید جماعت علی شاہ مصطفیٰ نگر فیصل آباد)، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی (پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خاں کالج وزیر آباد) اور پروفیسر عبدالرحمن جامی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں پیر سید محمد خلیل الرحمن چشتی، پیر ڈاکٹر جمیل الرحمن چشتی، صاحبزادہ احمد مسعود دیوان فاروقی چشتی (ولی عہد آستانہ عالیہ حضرت بابا فرید گنج شکر علیہ رحمۃ)، صاحبزادہ دیوان عظمت محمود فاروقی چشتی (سجادہ نشین دربار عالیہ حسن والا شریف بہاولنگر) ، پیر ڈاکٹر شمیم صابر صابری (آستانہ عالیہ کلس شریف سرگودھا)، پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری (سرپرست اعلیٰ نعت کونسل انٹرنیشنل)، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، محمد اقبال مصطفوی، رانا نزیر احمد خان، چوہدری احسان اللہ ورک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مقامی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں ٓشرکت کی۔

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

خواجگان چشت عرس مبارک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top