منہاج القرآن کی جانب سے ایک روزہ فری ڈسپنسری و میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور ادویات دیں گئیں
انسانیت کی خدمت تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے: ناظم ویلفیئرکیپٹن (ر) عبد المجید
ڈاکٹر پروفیسر فیاض رانجھا، آمنہ الفت، سلومی رانا سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کیمپ میں شرکت

Minhaj Welfare foundation free medical camp

لاہور (21 نومبر 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام النور فاؤنڈیشن کے تعاون سے آؤٹ فال روڈ ٹبہ بابا فرید لاہور میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب اور فری ڈسپنسری کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک روزہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیااور ادویات دیں گئیں۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہورکیپٹن (ر) عبد المجید نے کیا۔ سابق ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر پروفیسر فیاض رانجھا، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آمنہ الفت، سلومی رانا سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں کیمپ میں شرکت کی۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں سی بی سی، کیلسٹرول، شوگر، ہپا ٹائٹس بی سی، یورک ایسڈ، بلڈ گروپنگ سمیت مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات تجویز کی گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ محبوب، پروفیسر ڈاکٹر شہباز امان، پروفیسر ڈاکٹرروزینہ شہادت خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب قاضی، پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید سالک، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خورشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر یار محمد، ڈاکٹر حافظ مبشر نذیر سمیت ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔

کیپٹن (ر) عبد المجید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک روزہ میٖڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو صحت کی نگہداشت اور صحت کے حوالے سے معلومات مہیا کرنا بھی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے پورے لاہور میں اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ انسانیت کی خدمت تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ دین اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی بنیادی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس، قیام و طعام شامل ہیں مگر بہت سے لوگ ان سہولیات سے محروم ہیں۔ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو ضرورت مند افراد کے دکھ درد سمیٹتے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کیلئے سرگرم ہیں۔ ایک دوسرے کے کام آنا اچھے معاشرے کی تشکیل کا نقطہ آغاز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کو حصہ لینا چاہیے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر فیاض رانجھا، آمنہ الفت اور سلومی رانا نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے۔ رہنماؤں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل ہسپتال کے منصونے کے سراہتے ہوئے اسے بہترین انسانی خدمت قرار دیا۔

اس موقع پر رانا عتیق الرحمان، طارق الطاف، معراج خالد، سمیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی و مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top