علامہ صادق قریشی کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ، منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے ممبران سے ملاقات

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے راہنما اور جامعہ اسلامہ منہاج القرآن کے سیشن 1992 کے فاضل علامہ محمد صادق قریشی نے مورخہ 21نومبر 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاجینز کوآرڈینشین کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے اراکین کے علاوہ مرکز پر خدمات دینے والے منہاجینز نے شرکت کی۔

ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جامعہ کی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے محمد لطیف انصاری (سیشن 1992) نے قصیدہ بردہ پڑھا جس میں تمام شرکاء نے مل کر ساتھ دیا۔

ناطم منہاجینز محمد وسیم افضل قادری نے معزز مہمان کو منہاجینز کا تعارف کراویا جبکہ سینیئر نائب صدر منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل محمد جواد حامد نے علامہ صادق قریشی کو خوش آمدید کہتے ہوئے منہاجینز کی ورکنگ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کس طرح منہاجینز کو ایک پلیت فارم پر اکٹھا کرتے ہوئے حضور شیخ الاسلام کی فکر سے روشناس کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محمد صادق قریشی نے منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پارلیمنٹ اجلاس پر مبارکباد پیش کی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر سے روشناس ہونے اور اس کے فروغ کے لئے سب سے پہلے اپنے یقین کو پختہ کرنا ہوگا، ہمار ا یقین اپنے قائد اور مشن پر جتنا کامل اور پختہ ہوگا ہماری وابستگی اتنی ہی زیادہ مضبوط اور ورکنگ میں بہتری آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنی توجہات کا مرکز اس مشن پر ہونے والے فیوض و برکات کو بنائیں آپ دیکھیں گے کہ مشن کے کام میں آنے والی بڑی سے بڑی رکاوٹ بھی اس مشن کے صدقہ اور اس پر ہونے والے فیوضات کی وجہ سے دور ہو جائیں گی۔

محمد جواد حامد نے سانحہ ماڈل ٹاون پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اب تک کی ہونے والی کارروائی سے ہاؤس کو آگاہ کیا۔ منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کی جانب سے منہاجینز پارلیمنٹ کے اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی پر پیش کی جانے والی شیلڈز میں سے ایک شیلڈ محمد صادق قریشی کی بھی تھی جو انہیں ان کی پورے یورپ میں مشن کے فروغ اور شاندار خدمات کے عوض اناؤنس کی گئی تھی وہ شیلڈ پیش کی گئی۔

ملاقات کے شرکاء میں محمد سلیم حسن، محمد فاروق رانا، محمد غلام مرتضی علوی، مفتی محمد شبیر قادری، محمد موسیٰ، محمد سعید اختر، محمد لطیف مدنی، حافظ محمد ظہیر الاسنادی، حافظ محمد عابد بشیر قادری، محمد احمد قادری، محمد اجمل علی مجددی، غلام ربانی تیمور، علامہ محمد حسین آزاداور حافظ ثناءاللہ طاہر بھی شریک تھے۔

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

Sadiq Qureshi Meeting Minhajians

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top