شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed his grief over the death of actor Afzal Ahmed

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار افضال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ افضال احمد مرحوم نے اپنی فنی زندگی میں ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔ افضال احمد مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ شیخ اسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ افضال احمد مرحوم ایک بڑے اداکار تھے اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے۔ انہوں نے انتہائی محنت اور لگن سے فن کی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے افضال احمد مرحوم کے غمزدہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و بلند ی درجات اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top