”پاکستان کا تعلیمی نظام“ اور”انسان کی خلاء کی طرف ہجرت“پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی دو نئی کتب شائع

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri new books published

لاہور (7 دسمبر2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی دو نئی کتب ”پاکستان کا تعلیمی نظام“ اور ”انسان کی خلاء کی طرف ہجرت اور یاجوج ماجوج کی حقیقت“کے موضوع پر شائع ہو گئی ہیں۔ دونوں کتب انگریزی زبان میں شائع ہوئی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تعلیمی نظام پر لکھی جانے والی اپنی کتاب میں تعلیمی نصاب سازی کا تاریخی پس منظر بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کتاب میں نظام تعلیم کو فروغ امن کا ذریعہ بنانے کے لئے تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے مدارس دینیہ کے علم و امن کے فروغ کے ضمن میں مؤثر کردار کی ادائیگی پر بھی قلم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنی تازہ ترین تصنیف میں نظام تعلیم کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بچانے اور نظام تعلیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر بھی فکر انگیز تجاویز دی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ”انسان کی خلاء کی طرف ہجرت اور یاجوج ماجوج کی حقیقت“کے دلچسپ موضوع پر حقائق و واقعات بیان کئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دونوں موضوعات پر قرآن و سنت کے ریفرنسز کے ذریعے بحث کی ہے۔ انہوں نے خدا اور یاجوج ماجوج کا اسلام میں تصور پر بھی علمی بحث کو کتاب کا حصہ بنایا ہے۔ نظام تعلیم پر مرتب کی جانے والی کتاب میں پنجاب کے 9 اضلاع میں مدارس دینیہ میں پڑھنے والے بچوں، اساتذہ اور ان کے والدین کے تاثرات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ہیں۔ انہوں نے 2008ء میں وکٹوریا یونیورسٹی میلبورن سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی اور وہ 37 کتب کے مصنف ہیں۔ یہ کتب منہاج القرآن پبلی کیشنز 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں دستیاب ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top