تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیا اور تجدید کی تحریک ہے: رانا نفیس حسین قادری

یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے: صدر تحریک منہاج القرآن لاہور
تحریک منہاج القرآن لاہور کے اجلاس کی صدارت رانا نفیس حسین قادری نے کی

Rana Nafees Hussain Qadri

لاہور (12 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری نے کی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین سمیت ضلعی و پی پی عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ لاہور میں دو سو یونین کونسلز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کو لاہور کی ہر یونین کونسل میں آرگنائز کیا جائے گا۔ اگلے دو ماہ میں تحصیل و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصطفوی مشن کیلئے جدوجہد ایک منظم کاوش ہے جس کیلئے اہداف متعین کر کے منزل کی طرف بڑھا جا رہا ہے، تنظیمی کام میں تیزی لانے کیلئے تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیا اور تجدید کی تحریک ہے، اس تحریک کی بنیاد قرآن حکیم اور قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اخلاق اور کردار سے لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔ کارکنان تحریک کا اثاثہ ہیں، عوامی رابطہ مہم اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو یونین کونسل سطح پر تنظیمات قائم کریں گی اور عوام سے رابطہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مربوط رابطہ اور تنظیم سازی سے ہی تحریکیں فعال اور متحرک ہو سکتیں ہے۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام جاری دوروس عرفان القرآن اور حلقات درود کو مزید وسعت دینے کیلئے مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چوہنگ، مانگامنڈی، ٹاؤن شپ، سمن آباد، شالیمار، باٹاپور، شاہدرہ، بادامی باغ، قصور پورہ، قینچی، چونگی امر سدھو کی یونین کونسلز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، کیپٹن(ر) عبد المجید، رانا عتیق الرحمان، محسن اقبال، امجد حسین، چوہدری انور، حاجی امجد، طارق الطاف، اصغر ساجد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top