مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے اجلاس کا انعقاد

عوامی تاجر اتحاد کے اجلاس میں اے پی ایس کے شہدا کیلئے دعا

معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا:الطاف حسین رندھاوا

معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوار ہے:مرکزی کوآرڈینیٹر

لاہور(16 دسمبر 2022ء)عوامی تاجر اتحاد پاکستان کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا،اجلاس میں شہدا ئے آرمی پبلک سکول پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے معصوم شہدا،اساتذہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ عوامی تاجر اتحادکے مرکزی کوآرڈینیٹر الطاف حسین رندھاوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا۔آج کے دن ہمیں یہ عہد کرناہو گا کہ انتہا پسندی کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے۔دہشتگردی کے خلاف دی جانے والی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔16دسمبر 2014 کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم میں پاکستان واحد قوم ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید بچوں کا غم ہمیشہ تاذہ رہے گا،سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوار ہے۔آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں نے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی،شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے۔ اجلاس میں حاجی محمد اسحاق،محمد راشد چوہدری،رانا منظور،نوید بٹ،ثاقب بھٹی،شہزاد رسول قادری نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top