تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کا ورکرز کنونشن

Rana Idrees addressing Minhaj ul Quran workers convention in Shakargarh

تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن 18 دسمبر 2022 کو  منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی اور شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن اور تمام فورمز کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔

فیصل رفیق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عہد کیا کہ شکرگڑھ کے ہر ایک گاؤں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام امن و محبت کو پہنچائیں گے اور یونین کونسلز سطح تک تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنائیں گے۔

ورکرز کنونشن میں TMQ/PAT/MYL/MSM / MUC/MWL کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

Rana Idrees addressing Minhaj ul Quran workers convention in Shakargarh

Rana Idrees addressing Minhaj ul Quran workers convention in Shakargarh

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top