منہاج القرآن شیواء آنسن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر کا انعقاد

Program Halqa e darood korea

منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام 25 دسمبر کو حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈائریکٹر نظامت تربیت مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور علامہ غلام مرتضی علوی نے تربیتی گفتگو کی۔

Ju dong wong کمپنی کے ممبران راجہ تنویر، محمد مبشر، عاصم عارف اور محمد عثمان نے شرکاء کے لیے کھانے کا انتظام کیا، دیگر انتظامات میں N.P.T کمپنی کے ممبران محمد اشفاق، محمد توصیف، محمد تسبیح خان اور محمد ارسلان نے حصہ لیا، جبکہ معاذ اعجاز نے ٹیکنیکل خدمات جاپان سے سرانجام دیں۔

غلام مرتضیٰ علوی نے تنظیم کو شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی۔ نشست کے اختتام پر محمد جمیل قادری نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی۔

Program Halqa e darood korea

Program Halqa e darood korea

Program Halqa e darood korea

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top