شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشعال بخاری کی رحلت پر اظہار افسوس

مشعال بخاری بہترین صحافی تھیں، غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی کی مشعال بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (4 جنوری 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے شوہر سینئر صحافی امیر عباس کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشعال بخاری (مرحومہ) کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ مشعال بخاری بہترین صحافی تھیں۔ غم کی اس گھڑی میں امیر عباس اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ کے درجات کی بلندی، بخشش اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مشعال بخاری مرحومہ کی رحلت امیر عباس کے خاندان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ کریم جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top