منہاج القرآن دینہ کی جنرل کونسل کا اجلاس، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کی شرکت
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی صدرات میں تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کی جنرل کونسل کا اجلاس 13 دسمبر 2022 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شاہد بشیر، چوہدری مبشر حسن، عبدالوحید کیانی، فاروق الحسن، قاری محمد بلال، محمد عرفان اور تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ و ذیلی فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن معاشرے میں تفرقہ بازی، افراتفری اور انتہاپسندی کے خاتمے اور اخوت و بھائی چارہ، امن و محبت اور اعتدال کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ قائدِ تحریک کے ویژن اور کارکنان کی محنت سے مصطفوی معاشرے کا قیام کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے شاندار تنظیمی کارکردگی پر تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
اجلاس کے اختتام پر امت مسلمہ، بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔
تبصرہ