منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 روزہ قراءت، خطابت و نعت کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

16 جنوری سے 3 فروری تک خواتین کیلئے 15 روزہ آن لائن کورسز کا انعقاد کیا جائے گا
قاری خالد حمید کاظمی، صفدر علی محسن، توفیق احمد توفیق، قاریہ سدرہ انور روزانہ لیکچرز دیں گی
طالبات کو خطاب و تقریر، بہترین اسلوب، مواد کی تیاری، ادائیگی، لہجہ و تلفظ سکھائے جائیں گے

لاہور (12 جنوری 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت دعوت و تربیت نے مختلف آن لائن کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 16 جنوری سے 3 فروری تک خواتین کیلئے 15 روزہ ”الترتیل“ آن لائن 15 روزہ قراءت کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دیں گے۔ 16 جنوری سے 3 فروری تک خواتین کیلئے آن لائن 15 روزہ خطابت و نقابت کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کے معروف اینکر پرسن صفدر علی محسن تربیتی لیکچرز دیں گے۔ 16 جنوری سے 3 فروری تک خواتین کو 15 روزہ آن لائن نعت کورس بھی کروایا جائے گا۔ ملک پاکستان کے معروف نعت خواں توفیق احمد توفیق اور قاریہ سدرہ انور خواتین کو لیکچرز دیں گی۔

Minhaj Women Leage announces Qirat and other courses

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے کورسز کے انتظامات و تیاریاں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلاوت کلام مجید بہت بڑی عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان کو ترو تازہ رکھنے کا مؤثر ترین ذریعہ بھی ہے۔ کورس کا مقصد ہے کہ شرکاء صحت لفظی اور ضروری قواعد کا خیال رکھتے ہوئے قرآن حکیم کی تلاوت سیکھ سکیں۔ اللہ رب العزت کا فرمان ہے کہ ”ہم نے قرآن کو ترتیل کے ساتھ نازل کیا ہے“، تلاوت اور تجوید کے ساتھ ساتھ قراءت سیکھنے کیلئے یہ کورس تسلسل کے ساتھ 15 روز جاری رہے گا۔ طلبہ کو قرآن مجید کی 8 مختلف لہجوں میں قراءت سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطابت و نقابت کورس میں شریک طالبات کو خطاب و تقریر میں فرق، بہترین اسلوب، مواد کی تیاری، ادائیگی، لہجہ و تلفظ سکھائے جائیں گے اور مشقیں بھی کروائی جائیں گی۔ نیز نعت کورس میں درود وسلام اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی خصوصی مشقیں کروائی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top