منہاج القرآن کے رہنماؤں کی چیئرمین پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن میاں عمران مسعود سے ملاقات

وفد نے میاں عمران مسعود کو پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی
رہنماؤں نے میاں عمران مسعود کو پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا مبارکبادی پیغام پہنچایا
وفد میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل رضا، فاروق رانا، ڈاکٹر افضل قادری شامل تھے

Meeting Imran Masood Chairman Punjab Libraries

لاہور (12 جنوری 2023ء) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سے ملاقات ہوئی۔ سہیل احمد رضا نے میاں عمران مسعود کو پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کا چیئرمین بننے اور وزیراعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس پنجاب کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

سہیل احمد رضا نے میاں عمران مسعود کو اہم ذمہ داریاں ملنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لئے عملی جدوجہد اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی میں آپ کی خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں۔ شعبہ تعلیم کے حوالے سے آپ انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے ماہر تعلیم ہیں۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ تعلیم کی ترقی اور کتب خانوں کے قیام کے حوالے سے آپ یہ اہم ذمہ داریاں نبھانے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ کی تعیناتی خوش آئند ہے۔ وفد میں فرید ملت ریسرچ انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر فاروق احمد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل قادری شامل تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن ڈاکٹر آصف رحمان اور بورڈ کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے۔ میاں عمران مسعود نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لئے گراں قدر علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے لئے عظیم اثاثہ ہیں۔

میاں عمران مسعود نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و تحقیقی تصانیف کو پنجاب کی ہر لائبریری میں موجود ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے فروغ تعلیم کے لئے منہاج یونیورستی سمیت تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top