شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حافظ محمد امین الدین قادری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، حاجی منظور حسین، میاں زاہد اسلام، شہزاد رسول کی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت
تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

لاہور (13 جنوری 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سینئر رہنما، سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری کی اہلیہ اور وسیم الدین شیخ کی والدہ کے انتقال پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی حافظ محمد امین الدین قادری کی زوجہ (مرحومہ) کی بخشش ومغفرت فرمائے۔ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ حافظ امین الدین قادری کا شمار تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، حافظ امین الدین قادری سچے عاشق رسول ﷺ اور انسانیت کا درد رکھنے والی ہمدرد شخصیت ہیں۔ حافظ امین الدین قادری کی اہلیہ (مرحومہ) نے عمر بھر نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدرمنہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی حافظ محمد امین قادری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، حاجی منظور حسین، میاں زاہد اسلام، عبد الرحمان ملک، فرحان جاوید، حاجی محمد اسحاق، علامہ غلام ربانی، شہزاد رسول قادری، حافظ عابد بشیر قادری، شیخ محمد اسلم قادری، حاجی محمد سلیم قادری، محمد علیم قادری، محمد عامر رفیع سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں و کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ خرم نواز گنڈاپور نے حافظ امین الدین قادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ کی وفات حافظ امین الدین قادری اور ان کے خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے مرحومہ کی مغفرت اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top