شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا شیخ عدیل احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (13 جنوری 2023) تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق و سینئر رہنما، سینئر نائب صدر پی پی 148، شیخ وکیل احمد کے جواں سالہ بھائی شیخ عدیل احمد رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے، بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ وکیل احمد کے جواں سالہ بھائی شیخ عدیل احمد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کریم شیخ وکیل احمد کے بھائی شیخ عدیل احمد (مرحوم) کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شیخ وکیل احمد سمیت جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم نے مصطفوی مشن کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ شیخ عدیل احمد (مرحوم) کی دینی و فلاحی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ عدیل احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ شیخ عدیل احمد (مرحوم) کی نماز جنازہ 14 جنوری (ہفتہ) کو بعد نماز عصر بلاک اے انگوری سکیم نمبر 2 شالیمار لنک روڈ کے پارک میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top