جاپان: منہاج القرآن گنما سینٹر میں 54 واں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 55 واں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’شان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
حلقۂ درود میں ڈپٹی ڈائریکٹر فارن افئیرز شکیل احمد طاہر، منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، جنرل سیکرٹری منہاج ایشین کونسل محمد حفیظ، امیر منہاج ایشین کونسل چودھری جمیل اور باجی عشرت فاطمہ نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حلقۂ درود کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام کے بعد دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔
تبصرہ