ایبٹ آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد

Tanzami Convention TMQ =

تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شرکت و گفتگو کی۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق مصطفوی معاشرے کا قیام ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔ اس حوالے سے 6 میم کے کنسپٹ پر بریفننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی میم ماں، دوسری مسکن، تیسری مسجد، چوتھی مکتب، پانچویں میڈیا اور چھٹی میم مواخات کا اظہار کرتی ہے۔ ان 6 چیزوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی منزل یعنی مصطفوی معاشرے کے قیام تک پہنچ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر حلقہ دورد و فکر سید محمود الحسن جعفری نے فیملی حلقات درود و فکر قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک مہناج القرآن ہزارہ زون پروفیسر جاویدالقادری نے کامیاب پروگرام کرنے پر جملہ فورم کا شکریہ ادا کیا۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top