خوشاب: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کا انعقاد

Tanzami Convention TMQ Khushab =

تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کٹھہ سگھرال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شرکت و گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ لاتعداد بیماریوں کا شکار ہوچکا ہے اور لوگوں کو کوئی راستہ سجھائی نہیں دے رہا۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ معاشرتی اقدار کو مصطفوی اقدار میں بدلا جائے۔ یہ کام فکری اور عملی طور پر تحریک منہاج القرآن اور اس کے کارکنان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گھر سے اس کام کا آغاز کرکے اس کا دائرہ کار اپنے رشتہ داروں، محلے داروں اور معاشرتی رابطہ میں افراد تک پھیلائیں۔ اس کام کو اپنی زندگی کی ترجیحات میں پہلے نمبر پر رکھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی اس امت کو اس بھنور سے نکال سکتے ہیں ہمیں ان کا دست و بازو بن کر ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

اجلاس میں ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد، تنویر احمد خان، بشیر احمد، حاجی اختر نواز اور عبدالغفار اور یونین کونسل کٹھہ سگھرال، ناڑی، نلی اور تلوکڑ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

Tanzami Convention TMQ Khushab=

Tanzami Convention TMQ Khushab =

Tanzami Convention TMQ Khushab =

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top