کرکٹر اظہر علی، عابد علی اور باؤلر محمد عباس کی منہاج یونیورسٹی آمد، ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات

Azhar Ali, Abid Ali and M Abbas met with Dr Hussain Mohiuddin Qadri in Minhaj University

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، اوپننگ بیٹسمین عابد علی اور فاسٹ باؤلر محمد عباس نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کبڈی پلیئر و ٹرینر اولپمپیئن مس راحیلہ اور مس عمارا بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ سپورٹس کے ذریعے پاکستان اپنا کھویا ہوا سماجی، معاشی، ثقافتی تشخص بحال کر سکتا ہے، سپورٹس اور ثقافت کا معاشی سرگرمیوں اور استحکام سے گہرا تعلق ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی یورنیورسٹیز کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرپرستی کریں۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے امن اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کرتی ہے اور سپورٹس سرگرمیوں میں مرد و خواتین بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس کی سرپرستی جاری رہنی چاہئے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قومی کرکٹرز کو منہاج یونیورسٹی لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے افق کے کامیاب کھلاڑی نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کریں اور انہیں اپنے تجربات و مشاہدات میں شامل کریں۔ علم و ہنر سکھانا اور پھیلانا ایک عظیم قومی خدمت ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔

Azhar Ali, Abid Ali and M Abbas met with Dr Hussain Mohiuddin Qadri in Minhaj University

Azhar Ali, Abid Ali and M Abbas met with Dr Hussain Mohiuddin Qadri in Minhaj University

Azhar Ali, Abid Ali and M Abbas met with Dr Hussain Mohiuddin Qadri in Minhaj University

Azhar Ali, Abid Ali and M Abbas met with Dr Hussain Mohiuddin Qadri in Minhaj University

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top