سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی منہاج القرآن فرانس (لاکورنیو) آمد
منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر 21 جنوری کو سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران، جن میں ہیڈ آف قونصلیٹ احسان کریم، ہیڈ آف پریس دانیال گیلانی، ڈیفنس اتاشی کموڈور رضوان، نیول اتاشی کیپٹن شفیق شامل تھے، کے ھمراہ مرکز لاکورنیو تشریف لائے اور منہاج القرآن کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
تقریب کا آغاز نائب صدر مجلس شوری حاجی الطاف حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد زاہد محمود چشتی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ استقبالیہ کلمات کہتے ہوئے صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر حسین نے کہا کہ منہاج القرآن فرانس، پوری کمیونٹی کا اپنا گھر ہے، کمیونٹی کی خدمت کے لیے منہاج القرآن کے تمام شعبہ جات ہمہ وقت تیار اور دستیاب رہتے ہیں۔ مختلف علاقہ جات میں منہاج القرآن کی تنظیمیں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
جرنلسٹ فورم فرانس کے کنوینئر یونس خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن کی سوشل خدمات کا معترف ہوں۔کرونا کی وبا میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جوانوں نے شاندار طریقے سے لوگوں کو سروسز مہیا کیں۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن کی مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کی پوری دنیا میں خدمات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہے۔ سفارت خانہ پاکستان اور منہاج القرآن کمیونٹی کی خدمات میں مصروف عمل ہے۔
آخر میں منہاج القرآن فرانس نے سفیر پاکستان کے اعزاز میں خوبصورت عشائیہ دیا جس میں جرنلسٹ فورم کے صحافیوں اور منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ