تعلیم ترقی کا واحد راستہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل کا تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر بیان و اجلاس میں اظہار خیال
منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں

Dr. Hassan Qadri Met Teachers College of Shariah and Islamic Sciences Lahore

لاہور (24 جنوری 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اُمہ کی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم ہے۔ تعلیم کے بغیر کسی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔ تعلیم پر انویسٹمنٹ درحقیقت انسانیت اور قوموں کے خوشحال مستقبل پر انویسٹمنٹ ہوتی ہے۔ تعلیم کو ثانوی درجہ پر رکھنے کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان بطور ریاست ثانوی درجہ پر چلا گیا۔ قومی وسائل تعلیم پر خرچ کئے بغیر پاکستان پاؤں پر کھڑا نہیں ہو گا۔

انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تعلیم و تربیت کو تحریک منہاج القرآن کی سرگرمیوں کا مرکز و محور بنایا اور ملک کے طول و عرض میں تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں کم آمدنی والے خاندانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا وطالبات زیور علم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج کالج برائے خواتین لاہور، منہاج کالج برائے خواتین خانیوال، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، نظام المدارس پاکستان، آغوش گرائمر سکول، آغوش آرفن کیئر ہوم، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور عظیم الشان تعلیمی ادارے قائم کئے جن سے مستفید ہونے والے طلباء کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2018ء میں قرار دیا کہ امن و ترقی کے لئے تعلیم ضروری ہے جب کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے 14 سو سال پہلے حصول علم کو لازم قرار دیا تھا۔

اجلاس میں پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر نوازظفر، ڈاکٹر ممتازاحمد سدیدی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی اور ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top