قومی طلباء کنونشن 29 جنوری کو منعقد ہوگا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن میں ہزاروں طلباء شرکت کریں گے
بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قومی طلباء کنونشن سے خطاب کریں گے
لاہور (24 جنوری 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 29 جنوری ( اتوار ) کوقومی طلبہ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شرکت کریں گے۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قومی طلبہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے قومی طلباء کونشن کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 28 سالوں میں تعلیمی اداروں کے ماحول اور کلچر کو بدل کر لاکھوں نوجوانوں کوبہترین سوچ، سمت، نصب العین اور مقصد حیات دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے تین دہائیوں میں طلباء کی کردار سازی کے لئے کام کرتے ہوئے ہمیشہ طلباء کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ 29 جنوری کو قومی طلباء کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز، نائب صدر ضیاء الرحمن ضلج، میاں عنصر محمود، محسن اقبال، راشد مصطفوی، شاہد مصطفی، علی قریشی، سید بلال حسن، حماد مصطفی، اسامہ مشتاق و دیگر طلباء رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ