حافظ محمد احمد خطیب کا مرکز منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کا دورہ

Hafiz Muhammad Khatib Visit Minhaj ul quran south africa

حافظ محمد احمد خطیب نے 20 جنوری 2023 کو مرکز منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کا دورہ کیا، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ محمد آصف جمیل نے ان کا استقبال کیا۔

استقبال میں محمد توحید، شاہد انور بیلا، رانا فہیم شہباز اور عادل پٹیل شامل تھے۔ حافظ محمد احمد خطیب نے مرکز منہاج القرآن کے دورہ کے دوران جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت بھی کروائی۔

حافظ محمد احمد خطیب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ حضور شیخ الاسلام اس دور کے مجدد ہیں۔ اگر ہمیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی قربت حاصل کرنی ہے تو ہمیں اس کے ولیوں سے محبت کرنی ہو گی۔

بعد ازاں محمد آصف جمیل اور ان کی ٹیم نے مہمان گرامی کی تواضع کی اور تحائف بھی پیش کیے۔

Hafiz Muhammad Khatib Visit Minhaj ul quran south africa

Hafiz Muhammad Khatib Visit Minhaj ul quran south africa

Hafiz Muhammad Khatib Visit Minhaj ul quran south africa

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top