قومی طلباء کنونشن آج (اتوار) کو منعقد ہوگا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قومی طلباء کنونشن سے خطاب کریں گے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ کنونشن میں ہزاروں طلباء شرکت کریں گے

Msm Student Convention

لاہور(28 جنوری 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کنونشن آج (اتوار) کو منعقد ہوگا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شرکت کریں گے۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قومی طلبہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف سمیت اہم شخصیات قومی طلباء کونشن میں شرکت کریں گی۔ قومی طلباء کنونشن میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنما آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top