منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام محفل درود و فکر کا انعقاد

Program Halqa e Darood Japan

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام سائتامہ کن کازوشی میں 22 جنوری 2023 کو محفل درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کو سیّد ثاقب شیرازی اور سیّد مطاہر حسین شاہ کے ماموں سیّد محمد سخی شیرازی جن کا گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہوا تھا، کے ایصال ثواب کیلئے منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں تقریباً پچیس رفقاء اور دوست احباب نے شرکت کی۔

ابتداء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا آقا کریم ﷺ کی محبّت اور ادب مصطفٰے ﷺ کے موضوع پر خطاب چلایا گیا جو قرآن پاک کی آیت قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ کی تفسیر پر مشتمل تھا۔ حاضرین نے بڑی توجہ اور محویّت کے ساتھ خطاب سنا۔

بعدازاں علامہ محمود مسعود کا خطاب شروع ہوگیا جو کہ بیک وقت سائتامہ کن اور گنمّا کن کے دو مراکز میں موجود حاضرین نے دیکھا اور سنا۔ علامہ صاحب نے بھی آقا کریم ﷺ کی محبت اور آپ ﷺ کے ادب کو ہی موضوع بنایا۔

علامہ محمود مسعود نے تنظیم کو شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی۔ نشست کے اختتام پر ختم پاک پڑھا گیا اور امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی اور مصطفوی لنگر پیش کیا گیا۔

گذشتہ پندرہ دنوں میں دوستوں نے جو درود شریف آقا کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا اُس کی تعداد 2,02,600 تھی۔

Program Halqa e Darood Japan

Program Halqa e Darood Japan

Program Halqa e Darood Japan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top