شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا گلفام ولید بھٹی (شہید) کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr.Tahir-ul-Qadri expressed grief over the death of the mother of Gulfam Waleed Bhatti

لاہور (30 جنوری 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 30 اور 31 اگست 2014ء کی درمیانی شب اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے گلفام ولید بھٹی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بیٹوں طارق محمود بھٹی، زاہد بھٹی، شاہد بھٹی، عمران ایوب بھٹی کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ بروز منگل دن 11:00 بجے ان کے آبائی شہر گکھڑ والی یونین کونسل قلعہ کالر والا تحصیل پسرور میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، کارکنان اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top