ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یکم سے 8 فروری تک جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے

رحیم یار خان میں ”استحکام ایمان و پاکستان کانفرنس“، 7 فروری کو بہاولپور بار کونسل سے خطاب کرینگے
2 فروری کو لیہ میں ”عظمت مصطفٰی ﷺ اور شانِ اہل بیت و صحابہ“ کانفرنس سے خطاب کریں گے

Dr-Hassan-Qadri-Visit-South-Punjab

لاہور (31 جنوری 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یکم فروری 2023ء سے 8 فروری تک جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل 2 فروری کو لیہ چوک اعظم میں ”عظمت مصطفٰی ﷺ اور شانِ اہل بیت و صحابہ کانفرنس“ اور 3 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 5 فروری کو رحیم یار خان میں ”استحکام ایمان و پاکستان کانفرنس“ اور 7 فروری کو بہاولپور بار کونسل سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل 8 فروری کو لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران ملتان میں تنظیمی عہدیداروں و کارکنان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top