شیخ فرحان عزیز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر مقرر

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، چودھری عرفان یوسف کی مبارکباد

Msm President Sheikh Farhan Aziz

لاہور (یکم فروری 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ فرحان عزیز کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا نیا مرکزی صدر مقرر کرنے کااعلان کیا جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ان کی تقرری کا اعلان چیئرمین سپریم کونسل نے قومی طلبہ کنونشن میں کیا۔ شیخ فرحان عزیز کو نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ایم ایس ایم کے سابق صدر چودھری عرفان یوسف و ناظم اعلیٰ کے پی کے نے مبارکباد دی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظمین اعلیٰ نے شیخ فرحان عزیز کو ایم ایس ایم کا مرکزی صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ علم و امن کے فروغ کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی نوید ہیں۔ منہاج القرآن کی طلبہ تنظیم ایم ایس ایم علم، کردار اور اخلاق کے فروغ کی داعی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top