ملتان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب | دورۂ جنوبی پنجاب

Worker Convention Organised by Multan Division

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قیام کا مقصد احیائے اسلام، غلبہ دین حق کی بحالی اور امتِ مسلمہ کے احیاء و اتحاد اور دنیا کے سامنے دین اسلام کی وہ حقیقی تصویر پیش کرنا ہے جس میں فرقہ پرستی، ظلم و ستم اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جس کی حقیقی معاشرت کی بنیاد حُسنِ خُلْق، احترام و تکریمِ انسانیت پر قائم ہے۔ یہ ہماری مشترکہ غرض و غایت اور مقصد ہے جو کہ ہم قران و سنت نبوی کی منہج (methodology) کے مطابق جدوجُہد کر کے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے خدمتِ انسانیت کو اسلام میں عبادت درجہ دیا۔ اب ہم سب پر فرض ہے کہ اسلام کی تعلیمات خدمت و محبت کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قائد حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے ویژن کے مطابق مصطفوی معاشرے کے قیام کی جدوجہد تیز کریں اور اس معاشرے کو حقیقی مصطفوی معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، مرکزی نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، صدر پی اے ٹی جنوبی پنجاب نور احمد سہو، قاضی فیض الاسلام، راؤ محمد عارف رضوی، ممتاز حسین نون، چودھری جاوید اشرف، قاری ریاست علی چدھڑ، ڈاکٹر زبیر اے خان، محمد راشد مصطفوی، خواجہ علامہ عاشق حسین، پروفیسر جاوید اختر، محمد احمد قریشی، مخدوم شہباز ہاشمی، الحاج شوکت علی ڈوگر، میجر اقبال چغتائی، یاسر ارشاد دیوان، زمان اعوان، شبیر نواز کھیڑا، انجینئر جواد صادق، سرپرست ویمن لیگ ہما اسماعیل، کنیز فاطمہ، انعم مصطفیٰ، یسیرہ جاوید سمیت تحریک منہاج القرآن ملتان کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

Worker Convention Organised by Multan Division

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top