چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جوانہ بنگلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جوانہ بنگلہ ضلع مظفر گڑھ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنی روح کو شر کی آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعے صالحین کی صحبت اختیار کرنا ہے، موجودہ دور فتنوں کا دور ہے اولیاء کی صحبت میں بیٹھنے کی عادت اپنائیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے آغاز میں ہی گمراہوں سے بچنے اور اولیاء کے ساتھ جڑے رہنے کی بات کی ہے، لہذا سوشل میڈیا کی خیر کو اپناؤ اور اس کے شر سے ہمیشہ دور رہو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری شکلوں اور لباس کی عمدگی نہیں بلکہ دل کی پاکیزگی کو دیکھتا ہے۔ دل کے تخت پر روح کا قبضہ جما کر رکھو تاکہ تمہارا جسم نفس کی غلامی سے نجات پا سکے۔ نیک اعمال کا اکاؤنٹ بھرتے رہو مرنے کے بعد قبر میں گریجویٹی (برزخی زندگی کا آرام) ملتی رہے گی اور آخرت میں نہ ختم ھونے والی پنشن ملتی رہے گی۔ منہاج القرآن موڑ پر چھوڑنے والی نہیں توڑ پہنچانے والی تحریک ہے۔ قرآن، صاحبِ قرآن، علم، خدمتِ انسانیت سے جڑ جاؤ کامیاب ہو جاؤ گے، یہی منہاج القرآن کا پیغام ہے۔
تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، میاں نور احمد سہو، مہر ظفر اقبال جاوید، راشد مصطفوی، افتخار احمد قریشی، محمد شعیب بزمی، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، مہر ناصر عباس ترگڑ (امیدوار صوبائی اسمبلی PP-268)، مہر غلام اکبر جٹیال، غلام مرتضےٰ چشتی جٹیال، سید محمد حسن رضا، ملک کلیم چھچڑا ایڈووکیٹ، ملک امام بخش انجم ملانہ ایڈووکیٹ، حاجی حبیب اللہ ملک، مقبول احمد قادری، حاجی طارق محمود عاجز، محمد اویس سعید القادری، شیخ حبیب الرحمن ایڈووکیٹ، محمد افتخار قریشی ایڈووکیٹ، سید لطف اللہ شاہ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران شریک تھے۔
تبصرہ