بہاولپور: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’رحمۃ للعالین کانفرنس‘‘سے خطاب
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام سر صادق پیلس بینکویٹ میں منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو سراپا رحمت بنا کر اس دنیا میں بھیجا اور قرآن میں اعلان کردیا کہ ’’اور ( اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر‘‘۔ اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقا علیہ السلام نے فرمایا: ’’میں اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی رحمت ہوں جس کو اس نے مخلوق کو تحفے کے طور پر دیا ہے۔ میں مخلوق کے لئے اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہوں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ حسنِ اخلاق سے متصل، مثالی، منفرد، نمایاں اور حسنِ معاشرت پر مبنی ہے۔ آپ ﷺ تمام بنی آدم کے لیے خصوصی رحمت اور شفقت کی عدیم المثل نظیر ہیں۔
کانفرنس میں علماء و مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان اور عاشقانِ مصطفیٰﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل کو سرائیکی اجرگ پہنائی گئی۔
کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، صدر پی اے ٹی جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ مفتی محمد اشفاق علی چشتی، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، راؤ عارف رضوی، ارشد علی مرزا، راشد مصطفوی، مفتی مطلوب احمد سعیدی، ملک غلام عباس پُھل، مفتی محمد کاشف، سید ذیشان اختر، صاحبزادہ عبدالسلام قریشی، علامہ خضر کراروی، پروفیسر ندیم محبوبی، قاری ابو حمزہ، مفتی مختار غوثوری، خلیفہ صوفی محمد افضل صابری، چودھری سہیل کامران، محمد وسیم چشتی، مرکزی ناظمہ زونز منہاج ویمن لیگ انیلہ الیاس ڈوگر، شازیہ اختر اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
تبصرہ