ترکیہ اور شام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار افسوس

Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed regret over the loss of precious lives in Turkey and Syria

لاہور (7 فروری 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک ترکیہ اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت یابی سے نوازے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top