لودھراں: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’اِستحکامِ ایمان کنونشن‘‘ سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام منعقدہ ’’اِستحکامِ ایمان کنونشن‘‘ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ موجودہ دور مادی تصورِ حیات کے غلبے کا دور ہے، آج تاجدارِ کائنات کے عشق و محبت اور اطاعت و اتباع کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ ہمارا ایمان مستحکم اور مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ ملتِ اسلامیہ کے دلوں کو ادب و تعظیم رسول ﷺ کے آداب سے آشنا کرنے کے لئے آپ اپنی تمام فکری، نظری، علمی، عملی، روحانی اور قلمی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا کارکن ہونے کے ناطے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے قائد کے دست و بازو بن کر تاجدارِ کائنات کا یہ مصطفوی پیغام گھر گھر تک پہنچائیں تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں تاجدارِ کائنات حضور ﷺ سے عشق و محبت کرنے والا مصطفوی معاشرہ بن سکے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے اعمال و احوال پر غورو فکر کرنے اور فروغ و استحکامِ دین کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی توفیق مرحمت فرمائے۔
کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، میاں نور احمد سہو، انجینئر ثناء اللہ خان، راؤ محمد عارف رضوی، ڈاکٹر زبیر اے خان، راشد مصطفوی، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، احسان اللہ سنبل ،علامہ اشفاق چشتی، علامہ نصیر بابر، ارشد مرزا، ڈاکٹر محمد انور ملک، چوہدری عبد الغفار سنبل، غلام محی الدین قادری، کلیم اللہ سنبل، راؤ محمد اسحاق، مہر شعبان ورک، رانا قیصر علی، ملک عبدالرشید، رانا محمد اشرف، ملک اللہ یار جاوید، سید صابر شاہ، سید ضیاء الحق شاہ، سید محمود صابر، محمد رمضان شاہ، مرکزی ناظمہ زونز منہاج القرآن ویمن لیگ انیلہ الیاس ڈوگر، مصباح مصطفیٰ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ