ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ترکیہ اور شام میں زلزلے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

Dr. Hussain Qadri's condolences to those who were martyred and injured in the earthquake in Turkey and Syria

لاہور (10 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید اور زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش، دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری پاکستان قوم ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ شہدا و زخمیوں اور ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ پاکستانی عوام، امت مسلمہ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ترکیہ اور شام کی فوری اور بھر پور مدد کریں۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں نماز جمعہ کے بعد کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد و دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے، ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کیلئے روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے۔ صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مدد کریں۔ دین اسلام سراسر خیر خواہی کا دین ہے، دوسروں کی مدد کرنا ان کی ضروریات کو پورا کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top