آرفن کیئر ہوم آغوش کمپلیکس کو سولر ٹیکنالوجی پر شفٹ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے افتتاح کیا

Dr. Hussain Mohiuddin Qadri inaugurated the solar panel in Agosh Complex

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام آرفن کیئر ہوم آغوش کمپلیکس کو سولر ٹیکنالوجی پر شفٹ کردیا گیا، چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سولر پینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آغوش کمپلیکس نے کہا کہ اس وقت بجلی کے بحران کی وجہ سے پوری قوم شدید اذیت میں مبتلا ہے۔ بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے بہت ساری چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں۔ بجلی کے بحران سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیں ہر سطح پر شمسی توانائی کے حصول کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی حاصل کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر راہنما جی ایم ملک، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرنسپل آغوش گرائمر سکول عمران ظفر بٹ، جواد حامد، الطاف رندھاوا، علی وقار قادری، شعیب طاہر، رانا وحید شہزاد، حفیظ الرحمن خان اور دیگر موجود تھے۔

Dr. Hussain Mohiuddin Qadri inaugurated the solar panel in Agosh Complex

Dr. Hussain Mohiuddin Qadri inaugurated the solar panel in Agosh Complex

Dr. Hussain Mohiuddin Qadri inaugurated the solar panel in Agosh Complex

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top