منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی علمی و تحقیقی خدمات پر سیمینار

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پسماندہ طبقات کے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
سیمینار میں ڈاکٹر فرید پراچہ، خواجہ معین الدین کوریجہ، سید صمصام بخاری، میاں عمران مسعود کا اظہار خیال
خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ، ام فروا زیدی، خرم نواز گنڈا پور،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی شرکت
لہو لہان پاکستان کی مرہم پٹی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ضرورت ہے، مقررین کی گفتگو

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination


لاہور (15 فروری 2023ء) منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل سکالرز پر مشتمل منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیراہتمام ”شیخ الاسلام ہمہ جہت شخصیت“ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم و امن اور دینی و انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خاتمے، عدم برداشت کے خاتمے اور بین المذاہب رواداری و بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کے لئے گراں قدر تحریری اور تقریری خدمات سرانجام دی ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہر نازک موقع پر قوم کی بے لوث رہنمائی کی اور ذہنوں پر دستک دی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 2014 میں کہا تھا کہ قوم اپنے حقوق کے لیے باہر نکلے اگر آج قوم نہ نکلی تو پھر کل کوئی نہیں نکلنے دے گا۔ آج ان کا کہا ہوا ہر حرف تمام تر صداقتوں کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے فتنہ خوارج کو بے نقاب بھی کیا اور اس کا سدباب بھی کیا اور ہمیشہ سرنگ کے دوسری طرف روشنی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہزاروں تعلیمی مراکز قائم کر کے پسماندہ طبقات کے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے۔

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی مقام و مرتبہ سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں انہیں یہ عزت اپنے استاد کو عزت دینے سے ملی۔ انہوں نے لادینیت اور کرپشن ظلم و استحصال کے خلاف بڑی زوردار آواز اٹھائی۔ ہم بھی متناسب نمائندگی چاہتے ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری بھی اسی فکر کے حامی ہیں۔

سابق صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام نے نوجوانوں کو تعلیم اور امن سے محبت کرنا سکھایا۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت کے ترانے گائے۔ اُمت کو فتنہ خارجیت سے خبردار بھی کیا اور بچایا بھی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری فسطائیت اور فرقہ واریت کے خلاف دیوار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسلام کے پرامن تشخص کو پوری دنیا میں متعارف کروایا۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کی بہت سی جہتیں ہیں، انہوں نے دین اور انسانیت کی بے لوث خدمت کی جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، آج کا پاکستان لہو لہان ہے۔ اس لہو لہان پاکستان کی مرہم پٹی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ضرورت ہے۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زندگی بھر نفرتوں کو مٹانے کے لیے کام کیا، شیخ الاسلام نے دلیل کے ساتھ اسلامی تعلیمات کا دفاع کیا اللہ نے انہیں علم بھی دیا اور جرات اظہار بھی عطا کی، سیاست اور ریاست کے بارے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو انتہائی مضبوط بیانیہ دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے تسلیم شدہ ہیرو ہیں۔

سینئر وکیل سپریم کورٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صرف مذہبی سکالر ہی نہیں وہ ایک عظیم قانون دان اور شارح آئین بھی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں میں سیاسی، سماجی، معاشی اورانسانی حقوق کے تحفظ کا شعور اجاگر کیا، وکلا برادری ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام میں فلسفہ عدل کے موضوع پر سننا اور سیکھنا چاہتی ہے۔

مسیحی رہنما ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کام اور کردار انتہائی قابل قدر ہے۔ خدمت خلق اور احترام انسانیت کے باب میں ڈاکٹر صاحب کا کنٹریبیوشن بہت زیادہ ہے، پاکستان کے فرقہ وارانہ ماحول میں ڈاکٹر طاہر القادری نے بین المذاہب مکالمہ کی آواز اٹھائی۔

ماہر اقبالیات ڈاکٹر طاہرحمید تنولی نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری فتنوں کے اس دور میں شجر سایہ دار ہیں، دین و ایمان کی حفاظت اور نظریہ پر استقامت کے ساتھ کھڑے ہونا آج کے دور کا بہت بڑا امتحان اور آزمائش ہے۔ ایمان کی حفاظت کوئی ایمان والا ہی کر سکتا ہے اور یہ کام ڈاکٹر طاہرالقادری بڑی جراءت کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔

سینئر قانون دان سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے برداشت اور رواداری کا سبق لینا چاہئے اس وقت قوم کو محبت اور برداشت کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اہل علم و ہنر کا قدر دان معاشرہ نہیں ہے، شاید آج اسی لیے ہر آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے دین میں رواداری اور برداشت کا کلچر پروان چڑھایا اور سیاست میں شرافت کی قدریں متعارف کروائیں۔

مذہبی سکالر ام فروہ زیدی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ تمام مکتبہ فکر کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وہ تمام مسالک کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیتے ہیں ان کے احترام میں سب لوگ جمع ہوتے بھی ہیں۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اہل بصیرت کی باتوں کو نظر انداز کرنے پر قومیں قیمت ادا کرتی ہیں اور شاید وہ قیمت آج ہم ادا کررہے ہیں۔ آج بہت سارے ہمارے مہمانوں نے ہمیں اپنے قیمتی وقت سے نوازا ہے میں انہیں اس پر خوش آمدید بھی کہتا ہوں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

صاحبزادہ عاصم ہجویری (آستانہ عالیہ داتا علی ہجویری) نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری لوگوں کو جوڑ رہے ہیں۔

صدر منہاجینز فورم ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد ہزاروں، لاکھوں میں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 40 سال کے مختصر عرصہ میں اسلام کے چہرے پر انتہا پسندی کی ڈالی جانے والی گرد کو صاف کیا اور آج مشرق و مغرب میں منہاج القرآن کا نام گونج رہا ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا کہ منہاجینز فورم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے براہ راست شاگردوں پر مشتمل ہے۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے براہ راست شیخ الاسلام سے علم حاصل کیا ہے۔ منہاجینز شیخ الاسلام کی فکر کے امین اور ہراول دستہ ہیں۔ آج کی کانفرنس میں ہماری دعوت پر جتنے معزز مہمان اور منہاجینز تشریف لائے ہیں ہم ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

کانفرنس میں مفتی عبد القیوم ہزاروی، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، شاہد لطیف، علامہ رانا محمد ادریس، سہیل احمدرضا، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، عائشہ شبیر دیو، شہزاد رسول، علا مہ محمدحسین آزاد، وسیم افضل، سعید اختر، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر، رانا نفیس حسین قادری سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

Quaid Day Seminar by Minhajians coordination Council

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top