ڈنمارک: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی Valby میں کارکنان کے ساتھ تربیتی نشست

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی Valby میں کارکنان کے ساتھ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ تربیتی نشست کے انعقاد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام ذمہ داران کو مُبارکباد پیش کی۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام کی ساری زندگی کی تعلیمات عشق و محبت مصطفیٰ پر مشتمل ہے، انہوں نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول سے عشق کرنا اور اپنی زندگیوں میں حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عملدرآمد کرنے کی تعلیمات دیں۔ حضور شیخ الاسلام چاہتے ہیں میرے تمام رفقاء خدمتِ دین کرنے والے بنیں، حضورﷺ کی سیرت طیبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے مواخات کا مظاہرہ کریں، اپنے سے کمزور بہن بھائیوں کی مدد کریں اور معاشرے کو حقیقی معنوں میں مصطفوی معاشرہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن تجدید دین، احیائے اسلام، اقامت دین، آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی سنتوں کے احیاء کی تحریک ہے اور تجدیدِ دین کی اس تحریک میں آپ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے رفقائے کار ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام کے پیغام کو اپنے دوستوں عزیزوں اور رشتہ داروں تک پہنچائیں تاکہ اس پُر فتن دور میں آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت ہوسکے۔

تربیتی نشست میں صدر یورپین کونسل بلال اوپل، امیر تحریک ڈنمارک شیخ اشفاق احمد، صدر ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، جوائنٹ سیکرٹری حسن بوستان، ایم ای سی زون I کے صدر بابر شفیع شیخ، ایم ای سی زون II کے صدر حافظ اعجاز، جنرل سیکرٹری ڈنمارک فیصل نجیب، صبغت ریاض، دیگر علمائے کرام، فضلائے عظام، منہاج القرآن ڈنمارک کے جملہ فورمز کے ذمہ داران، عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔چیئرمین سپریم کونسل نے تربیتی نشست کے اختتام پر تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کو شیلڈز سے نوازا۔

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

Dr. Hasan Mohiuddin Qadri's training session with workers at Valby

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top